۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
محسن المندلاوي

حوزہ/ عراقی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر، محسن المندلاوی نے داعش کے دہشت گرد عناصر پر عظیم فتح کی سالگرہ کے موقع پر عراق، خطے اور دنیا کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر، محسن المندلاوی نے داعش کے دہشت گرد عناصر پر عظیم فتح کی سالگرہ کے موقع پر عراق، خطے اور دنیا کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

محسن المندلاوی نے اس تاریخی کامیابی کے سات سال مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آیت اللہ سیستانی کے جہادِ کفائی کے فتوے نے دنیا کو تاریخ کے سب سے خطرناک اور خونریز انتہا پسند منصوبے سے بچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جاری تیز رفتار تبدیلیاں، اسرائیل کے مسلسل حملے، دہشت گرد گروہوں کی دوبارہ منظم ہونے کی کوششیں اور ہتھیاروں کی فراہمی، صیہونی توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل اور حریت پسند عوام کے ارادے کو کمزور کرنے کے لیے دشمن کے ذریعے ایک نیا منصوبہ بروئے کار لایا گیا ہے۔

المندلاوی نے عرب اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ کوششیں کریں جو خطے کے ممالک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

آخر میں، انہوں نے زور دیا کہ شہداء کی قربانیوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ دشمنوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے کا موقع نہ ملے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .